لاہور(این این آئی) رستم پاکستان دنگل 7 مئی کو لاہور کے پنجاب سٹیڈیم میں ہوگا۔ریسلنگ فیڈریشن کے سینئر نائب صدر ارشد ستار کا کہنا ہے کہ گوجرانوالہ کے زمان انور جانی اور بہاولپور کے محمد آصف اس مقابلے میں مدمقابل ہوں گے۔اس دنگل کے موقع پر 30 چھوٹی بڑی کشتیوں کے بھی مقابلے ہوں گے۔واضح رہے کہ کچھ عرصے قبل دنگل کے ابتدائی مقابلے ہوئے تھے جس میں سیمی فائنلز میں زمان انور جانی پہلوان نے شہزاد پیچار اور محمد آصف نے طیب رضا کو مات دی تھی۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments