الیکشن نئی مردم شماری پر ہوگا یا پرانی پر ؟ مشترکہ مفاد کونسل کا اجلاس آج ہوگا

عام انتخابات نئی یا پرانی مردم شماری پر کروانے کے لیے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس آج ہوگا۔ملک میں آئندہ عام انتخابات نئی مردم شماری پر کروانے کے حوالے سے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس آج دوپہر بارہ بجے ہوگا، جس میں صوبائی حکومتیں اپنا موقف پیش کریں گی۔ذرائع کے مطابق مشترکہ مفادات کونسل کے مزید پڑھیں

پنجاب کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارشوں کا خدشہ، متعلقہ محکموں کو الرٹ کردیا گیا

محکمہ موسمیات نے پنجاب بھر میں طوفانی بارشوں کی پیش گوئی کی ہے ۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ صوبے بھر میں بارشوں کا سلسلہ 7 اگست تک جاری رہے گا ، اس دوران پنجاب کے مختلف اضلاع میں طوفانی بارشیں ہوں گی جس کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے مزید پڑھیں

ججوں کے خلاف متعدد شکایات ہیں لیکن صرف مجھے ہی نشانہ بنایا گیا ہے، جسٹس مظاہر کا چیف جسٹس کو خط

سپریم کورٹ کے جسٹس مظاہر علی نقوی نے چیف جسٹس آف پاکستان کو خط لکھا ہے۔ جسٹس مظاہر علی نقوی نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ میرے خلاف فضول اور غیرسنجیدہ شکایات درج کی گئی ہیں، یہ شکایات عدلیہ کے خلاف بدنیتی پر مبنی ایک مہم کا حصہ ہیں، میرے معاملے میں 29 مئی مزید پڑھیں

اسلام آباد پولیس کا کارنامہ ، 14ماہ سے گمشدہ بچے کو والدین سے ملوادیا

وفاقی دارالحکومت کی پولیس نے 14 ماہ سے لاپتہ بچے حیدر علی کو والدین سے ملوا دیا۔ تھانہ کوہسار پولیس ٹیم نے 14 ماہ پہلے کراچی سے گمشدہ 10 سالہ حیدر علی کے والدین کو تلاش کر کے ماں باپ سے ملوا دیا۔اسلام آباد پولیس نے بچے کو شاپنگ بھی کروائی اور خوب خیال رکھا۔ مزید پڑھیں

حکمران جو قوانین بنا رہے، وہ انہی کے ہاتھوں میں ہتھکڑیاں پہنائیں گے، سراج الحق

جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کا کہنا ہے کہ حکمران جو قوانین بنا رہے، وہ انہی کے ہاتھوں میں ہتھکڑیاں پہنائیں گے، قوم کو بتایا جائے کس کے پریشر پر قوانین پاس ہو رہے ہیں؟اپنے بیان میں سراج الحق کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی سے دو دنوں میں 54بلز پاس ہو گئے، یہ مزید پڑھیں

خیبر:مسجد کے اندر خودکش دھماکے کے سہولتکار باپ اور 2بیٹے گرفتار

خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر میں مسجد کے اندر خودکش دھماکے کے 3 سہولتکاروں کو گرفتار کر لیا گیا۔سی ٹی ڈی نے ضلع خیبر میں خودکش حملے کے تین سہولتکاروں کو ایک کارروائی کے دوران گرفتار کیا۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق حساس اداروں کی کوششوں سے 3 سہولت کاروں کو ٹریس کیا گیا،ملزمان میں دلاور مزید پڑھیں

اتوار کو وسطی پنجاب سے ایک بڑا گروپ ہماری پارٹی میں شامل ہورہا ہے ، علیم خان کا دعویٰ

صدر استحکام پاکستان پارٹی ( آئی پی پی ) عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے اقتدار ملنے پر نااہل لوگوں کو عہدوں پر لگایا۔نجی ٹی وی سے انٹرویو میں صدر آئی پی پی نے بتایا کہ چیئرمین تحریک انصاف نے اقتدار ملنے پر نااہل لوگوں کو عہدوں پر لگایا تاکہ مزید پڑھیں

چمن:میزئی اڈا لیویز چوکی کے قریب دھماکہ،5افرادزخمی

بلوچستان کے ضلع چمن کے علاقے میزئی اڈا لیویز چوکی کے قریب دھماکہ ہوا ہے،نجی چینل جیو نیوز کا لیویز حکام کے حوالے سے کہنا ہے کہ دھماکہ لیویز چوکی انچار ج کی گاڑی کے قریب ہوا جس کے نتیجےمیں چوکی انچارج سمیت 5افراد زخمی ہوگئے،انچارج لیویز چوکی کی حالت تشویشناک ہے جنہیں کوئٹہ منتقل مزید پڑھیں

یوم آزادی کا تحفہ : سکردو ایئرپورٹ کیلئے رواں ماہ بین الاقوامی پروازوں کا آغازہوگا

سکردو ایئرپورٹ کے لیے بین الاقوامی پروازوں کا آغاز رواں ماہ ہوگا، یوم آزادی پر پی آئی اے کی پہلی بین الاقوامی پرواز سکردو ایئرپورٹ پر اترے گی۔ترجمان پی آئی اے عبداللہ حفیظ خان کے مطابق یوم آزادی کے موقع پر پی آئی اے دبئی سے سکردو کی براہ راست پروازوں کا آغاز کرے گی، مزید پڑھیں

توہین الیکشن کمیشن کیس، فواد چودھری کا معافی نامہ مسترد ،15اگست کو طلب

)توہین الیکشن کمیشن کیس میں فواد چودھری کا معافی نامہ مسترد کردیا گیا،الیکشن کمیشن نے فواد چودھری کو 15اگست تک شوکاز نوٹس پر جواب جمع کروانے کے ساتھ ساتھ ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم بھی دیدیا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ حکمنامے کے مطابق فواد چودھری کی جانب سے گزشتہ سماعت مزید پڑھیں