صدر استحکام پاکستان پارٹی ( آئی پی پی ) عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے اقتدار ملنے پر نااہل لوگوں کو عہدوں پر لگایا۔نجی ٹی وی سے انٹرویو میں صدر آئی پی پی نے بتایا کہ چیئرمین تحریک انصاف نے اقتدار ملنے پر نااہل لوگوں کو عہدوں پر لگایا تاکہ وہ صرف ان کی جائز و ناجائز ہربات مانیں، 5 لوگوں کا ایک گینگ بنا تھا جس میں لیفیٹننٹ جنرل (ر )فیض حمید، عثمان بزدار، فرح گوگی اور ایک بزنس ڈویپلر شامل تھا۔عبدالعلیم خان نے بتایا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے طے کیا تھا وہ فیض حمید کو اگلا آرمی چیف بنائیں گے جس کے بعد وہ دوبارہ چیئرمین پی ٹی آئی کو لاتے اور وہ انہیں توسیع دیتے۔انہوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کو بھی سمجھ آگیا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی جو دکھتے ہیں وہ ہیں نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے جاتے جاتے پٹرول 20 روپے مہنگا کر دیا ہے ، ن لیگ کس منہ سے عوام سے ووٹ مانگے گی، اتوار کو وسطی پنجاب سے بڑا گروپ ہماری پارٹی میں شامل ہوگا، پی ٹی آئی چھوڑنے والوں کیلئے واحد آپشن آئی پی پی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پرویزالٰہی نے 4 ماہ میں اچھی خاصی رقم اکٹھی کرلی اور مونس الہٰی رقم لے کر بیرون ملک فرار ہو چکے ہیں، اب باپ گرفتار ہے اور بیٹا باہر مزے کر رہا ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments