اسلام آباد پولیس کا کارنامہ ، 14ماہ سے گمشدہ بچے کو والدین سے ملوادیا

وفاقی دارالحکومت کی پولیس نے 14 ماہ سے لاپتہ بچے حیدر علی کو والدین سے ملوا دیا۔ تھانہ کوہسار پولیس ٹیم نے 14 ماہ پہلے کراچی سے گمشدہ 10 سالہ حیدر علی کے والدین کو تلاش کر کے ماں باپ سے ملوا دیا۔اسلام آباد پولیس نے بچے کو شاپنگ بھی کروائی اور خوب خیال رکھا۔ اپنے بچے کو اتنے لمبے عرصے بعد دیکھ کر بچے کے والدین کی خوشی دیدنی تھی۔والدین نے اپنے لخت جگر کی بحفاظت واپسی پر اسلام آباد پولیس کیلئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا

اپنا تبصرہ بھیجیں