جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کا کہنا ہے کہ حکمران جو قوانین بنا رہے، وہ انہی کے ہاتھوں میں ہتھکڑیاں پہنائیں گے، قوم کو بتایا جائے کس کے پریشر پر قوانین پاس ہو رہے ہیں؟اپنے بیان میں سراج الحق کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی سے دو دنوں میں 54بلز پاس ہو گئے، یہ اسمبلی ہے یا کارخانہ؟ پارلیمنٹ میں کالے دھن کو سفید کرنے کے لیے 25یونیورسٹیوں کی منظوری دے دی گئی، استحصالی اور طبقاتی تعلیمی نظام نے ملک کی جڑیں کھوکھلی کر دیں، نوجوان نسل کو سازش کے تحت تباہ کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ یونیورسٹیاں، کالجز نشہ کی فروخت اور استعمال کے اڈے بن گئے، سمسٹر سسٹم کے نام پر طلبہ و طالبات کی بلیک میلنگ ہوتی ہے، اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور واقعہ سے قوم کے سر شرمندگی سے جھک گئے، مجرموں کو کڑی سزا دی جائے، اس حادثہ پر مٹی ڈالنے نہیں دیں گے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments