خیبر:مسجد کے اندر خودکش دھماکے کے سہولتکار باپ اور 2بیٹے گرفتار

خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر میں مسجد کے اندر خودکش دھماکے کے 3 سہولتکاروں کو گرفتار کر لیا گیا۔سی ٹی ڈی نے ضلع خیبر میں خودکش حملے کے تین سہولتکاروں کو ایک کارروائی کے دوران گرفتار کیا۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق حساس اداروں کی کوششوں سے 3 سہولت کاروں کو ٹریس کیا گیا،ملزمان میں دلاور خان اور اس کے دو بیٹے ضابطہ خان اور عارف خان شامل ہیں۔سی ٹی ڈی کے مطابق تفتیش میں ملزمان نے واقعے میں سہولتکاری کا اعتراف کیا، ملزمان کے گھر سے خودکش جیکٹ،کلاشنکوف اور دیگر اشیا بھی برآمد کرلی گئیں۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے جس میں انکشافات متوقع ہیں۔یاد رہے کہ خیبر میں مسجد میں ہونےوالے خودکش دھماکے کے نیتجے میں ایڈیشنل ایس ایچ او عدنان آفریدی شہید ہوئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں