الیکشن نئی مردم شماری پر ہوگا یا پرانی پر ؟ مشترکہ مفاد کونسل کا اجلاس آج ہوگا

عام انتخابات نئی یا پرانی مردم شماری پر کروانے کے لیے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس آج ہوگا۔ملک میں آئندہ عام انتخابات نئی مردم شماری پر کروانے کے حوالے سے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس آج دوپہر بارہ بجے ہوگا، جس میں صوبائی حکومتیں اپنا موقف پیش کریں گی۔ذرائع کے مطابق مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں مردم شماری کے نتائج پر غور کیا جائے گا اور اگر انہیں منظور کرلیا گیا تو پھر نتائج کا نوٹی فکیشن جاری کیا جائے گا۔نئی مردم شماری کی منظوری کی صورت میں عام انتخابات میں تین سے چار ماہ کی تاخیر ہوسکتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں