زلزلے کے جھٹکوں نے خیبرپختونخوا کو لرزا دیا

خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں 5.4 شدت زلزلے کے جھٹکوں نے شہریوں میں خوف طاری کر دیا۔ مالاکنڈ، سوات، مانسہرہ، تورغر سمیت علاقوں میں زلزلے نے شہریوں کو دہشت میں مبتلا کر دیا، کلمہ طیبہ پڑھتے ہوئے گھروں سے نکل آئے۔ ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.4 ریکارڈ کی گئی۔

بنوں میں مسلح افراد نے فائر کھول دیا، 3 افراد جاں بحق، 4 شدید زخمی

بنوں میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق اور 4 شدید زخمی ہو گئے۔نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق تھانہ میراخیل کی حدود میں نامعلوم مسلح افراد نے اندھادھند فائرنگ کرکے 3 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا جبکہ 4 افراد لہولہان ہو گئے۔ ملزمان واردات کے بعد اسلحہ لہراتے مزید پڑھیں

کراچی سے سیالکوٹ جانے والی علامہ اقبال ایکسپریس کو حادثہ

کراچی سے سیالکوٹ جانے والی علامہ اقبال ایکسپریس کی دو بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔ کراچی سے سیالکوٹ جانے والی علامہ اقبال ایکسپریس کی دو بوگیاں پڈعیدن اور بھریاروڈ سٹیشن کے درمیان پٹڑی سے اتر گئیں، معجزانہ طور مسافر محفوظ رہے۔ریلوے ڈی ایس سکھر نے بتایا کہ متاثرہ ٹرین کی بوگیوں کو الگ کر کے مزید پڑھیں

پاکستان کی مسلح افواج عظیم قربانیوں پر کشمیری شہدا کو خراج تحسین پیش کرتی ہیں، آئی ایس پی آر

پاکستان کی مسلح افواج کی جانب سے کشمیری شہدا کو عظیم قربانیوں پر خراج تحسین پیش کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے یوم استحصال کشمیر پر خصوصی پیغام میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان نے کشمیری عوام سے اظہار یک جہتی کیا۔ بیان مزید پڑھیں

آزاد کشمیر کے دارالحکومت کا اسلام آباد سے زمینی رابطہ ٹوٹ گیا

آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد کا اسلام آباد سے زمینی رابطہ منقطع ہو گیا۔جہلم ویلی کاٹ روڈ دلائی کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ کے باعث مکمل طور پر بند ہو گئی۔ اسلام آباد سمیت علاقوں سے آزاد کشمیر جانے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ مال بردار ٹرک راستے میں ہی پھنس جانے مزید پڑھیں

اسلام آباد ہائیکورٹ، شیخ رشید کی بلٹ پروف گاڑیوں کی سپرداری کی درخواست مسترد کر دی گئی

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کی بلٹ پروف گاڑیوں کی سپرداری کی درخواست مسترد کر دی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے 8 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار تھانہ کوہسار میں درج مقدمے میں ملزم نامزد ہے، مزید پڑھیں

”12 بجے دلائل دیں ورنہ فیصلہ سنا دوں گا “ توشہ خانہ کیس میں جج ہمایوں دلاور کی عمران خان کو پیش ہونے کی آخری مہلت

سیشن عدالت کے جج ہمایوں دلاور نے توشہ خانہ فوجداری کیس میں پیش ہونے کیلئے عمران خان کو آخری مہلت دیدی ہے ، فاضل جج نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ میں نے کہا تھا کہ ملزم پیش نہ ہوا تو وارنٹ گرفتاری جاری کریں گے ،جج ہمایوں دلاور نے ریمارکس دیئے کہ 12 بجے مزید پڑھیں

عمران خان کا ٹرائل کرنے والے جج ہمایوں دلاور کی سیکیورٹی میں کتنا اضافہ کر دیا گیا ؟ جانئے

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا ٹرائل کرنے والے سیشن جج ہمایوں دلاور کی سیکیورٹی کی اضافہ کر دیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق جج ہمایوں دلاور کی سیکیورٹ میں پولیس سکواڈ میں اضافہ کر دیا گیا ، فاضل جج ہمایوں دلاور کے ساتھ دو پولیس سکواڈ کو تعینات کر دیا گیاہے ۔

سہراب گوٹھ میں سرچ آپریشن کے دوران 8 غیر ملکی باشندے گرفتار

کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں سرچ آپریشن کے دوران 8 غیر ملکی باشندوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ ملزمان غیر قانونی طور پر کراچی پہنچے تھے، ایس ایس پی سہراب گوٹھ نے بتایا کہ اطلاع ملنے پر کارروائی کی گئی اور ملزمان کو حراست میں لیا گیا، ملزمان کے پاس کوئی قانونی دستاویزات نہیں مزید پڑھیں