پاکستان کی مسلح افواج عظیم قربانیوں پر کشمیری شہدا کو خراج تحسین پیش کرتی ہیں، آئی ایس پی آر

پاکستان کی مسلح افواج کی جانب سے کشمیری شہدا کو عظیم قربانیوں پر خراج تحسین پیش کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے یوم استحصال کشمیر پر خصوصی پیغام میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان نے کشمیری عوام سے اظہار یک جہتی کیا۔ بیان میں کہا گیا کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہئے۔ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں عالمی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں