بنوں میں مسلح افراد نے فائر کھول دیا، 3 افراد جاں بحق، 4 شدید زخمی

بنوں میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق اور 4 شدید زخمی ہو گئے۔نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق تھانہ میراخیل کی حدود میں نامعلوم مسلح افراد نے اندھادھند فائرنگ کرکے 3 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا جبکہ 4 افراد لہولہان ہو گئے۔ ملزمان واردات کے بعد اسلحہ لہراتے ہوئے فرار ہو گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں