سیشن عدالت کے جج ہمایوں دلاور نے توشہ خانہ فوجداری کیس میں پیش ہونے کیلئے عمران خان کو آخری مہلت دیدی ہے ، فاضل جج نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ میں نے کہا تھا کہ ملزم پیش نہ ہوا تو وارنٹ گرفتاری جاری کریں گے ،جج ہمایوں دلاور نے ریمارکس دیئے کہ 12 بجے دلائل دیں ورنہ فیصلہ سنا دوں گا ۔اسلام آباد کی سیشن عدالت میں توشہ خانہ فوجداری کارروائی کیس کی دوبارہ سماعت شروع ہو گئی ہے ، معاون وکیل نے کہا کہ خواجہ حارث احتساب عدالت میں ہی موجود ہیں ،پیش ہونے کیلئے وقت دیا جائے ۔ عدالت نے استفسار نے کیا کہ کیا آپ کے پاس پاور آف اٹارنی ہے ؟ وکیل امجد پرویز بٹ نے کہا کہ ملزم کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی جائے ،امجد پرویز بٹ نے استدعا کی کہ واضح کر دیں خواجہ حارث احتساب عدالت میں دلائل دے رہے ہیں ،خالد یوسف نے کہا کہ یہ غیب کی باہے میں کہہ رہاہوں خواجہ حارث احتساب عدالت میں موجود ہیں ، امجد پرویز بٹ نے کہا کہ ہمیں علم ہواہے خواجہ حارث نے احتساب عدالت میں اڑھائی بجے کا وقت لیا ہواہے ،خالد یوسف نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم احتساب عدالت میں کیا وقت ہے ۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ملزم کو عدالت کی واضح ہدایات تھیں ساڑھے آٹھ بجے حاضری یقینی بنائیں ، میں نے کہا تھا کہ ملزم پیش نہ ہوا تو وارنٹ گرفتاری جاری کریں گے ،جج ہمایوں دلاور نے ریمارکس دیئے کہ 12 بجے دلائل دیں ورنہ فیصلہ سنا دوں گا ۔عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو آخری مہلت دیدی ۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments