اسلام آباد ہائیکورٹ نے سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کی بلٹ پروف گاڑیوں کی سپرداری کی درخواست مسترد کر دی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے 8 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار تھانہ کوہسار میں درج مقدمے میں ملزم نامزد ہے، تفتیشی افسر کے مطابق ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا گیا لیکن گرفتاری نہیں ہو سکی۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments