پنجاب کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارشوں کا خدشہ، متعلقہ محکموں کو الرٹ کردیا گیا

محکمہ موسمیات نے پنجاب بھر میں طوفانی بارشوں کی پیش گوئی کی ہے ۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ صوبے بھر میں بارشوں کا سلسلہ 7 اگست تک جاری رہے گا ، اس دوران پنجاب کے مختلف اضلاع میں طوفانی بارشیں ہوں گی جس کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے جبکہ کچھ شہروں میں اربن فلڈنگ کا بھی خدشہ ہے ۔ محکمہ موسمیات کے حکام کا کہنا ہے کہ تمام بڑے دریاؤں کے بالائی علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کا امکان ہے جس سے زیریں علاقوں میں طغیانی کا بھی خدشہ ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں