یوم آزادی کا تحفہ : سکردو ایئرپورٹ کیلئے رواں ماہ بین الاقوامی پروازوں کا آغازہوگا

سکردو ایئرپورٹ کے لیے بین الاقوامی پروازوں کا آغاز رواں ماہ ہوگا، یوم آزادی پر پی آئی اے کی پہلی بین الاقوامی پرواز سکردو ایئرپورٹ پر اترے گی۔ترجمان پی آئی اے عبداللہ حفیظ خان کے مطابق یوم آزادی کے موقع پر پی آئی اے دبئی سے سکردو کی براہ راست پروازوں کا آغاز کرے گی، یہ سکردو ایئرپورٹ کی پہلی بین الاقوامی پرواز ہوگی۔ترجمان کے مطابق سکردو ایئرپورٹ پر پہلی بین الاقوامی پرواز کے لیے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں اور دبئی سے آنے والی پرواز کی بکنگ بھی شروع کردی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہوابازی کے شوقین افراد تاریخی پرواز میں سفر کرنے میں خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں، پہلی پرواز پر مسافروں کو دنیا کی بلند ترین چوٹیوں اور دلکش جھیلوں کے نظارے بھی کروائے جائیں گے۔پرواز دبئی سے سکردو اور وہاں سے اسلام آباد آئے گی جس میں براہ راست سکردو کے ساتھ ساتھ اسلام آباد کے مسافر بھی سفر کرسکیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں