ججوں کے خلاف متعدد شکایات ہیں لیکن صرف مجھے ہی نشانہ بنایا گیا ہے، جسٹس مظاہر کا چیف جسٹس کو خط

سپریم کورٹ کے جسٹس مظاہر علی نقوی نے چیف جسٹس آف پاکستان کو خط لکھا ہے۔ جسٹس مظاہر علی نقوی نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ میرے خلاف فضول اور غیرسنجیدہ شکایات درج کی گئی ہیں، یہ شکایات عدلیہ کے خلاف بدنیتی پر مبنی ایک مہم کا حصہ ہیں، میرے معاملے میں 29 مئی کو جسٹس سردار طارق مسعود کو رائے کے لیے شکایت بھیجی گئی، مذکورہ جج کے 3 اور 26 اپریل کو کونسل ممبران اور مجھے لکھے گئے دو خطوط ریکارڈ پر ہیں، ان خطوط میں کارروائی شروع کرنے کے لیے بےصبری، بےتابی کا مظاہرہ کیا گیا تھا، جج کا یہ طرز عمل نہ صرف حیران کن بلکہ یہ بے مثال تھا، کبھی بھی سپریم جوڈیشل کونسل کے کسی رکن نے اس انداز سے کام نہیں کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں