)توہین الیکشن کمیشن کیس میں فواد چودھری کا معافی نامہ مسترد کردیا گیا،الیکشن کمیشن نے فواد چودھری کو 15اگست تک شوکاز نوٹس پر جواب جمع کروانے کے ساتھ ساتھ ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم بھی دیدیا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ حکمنامے کے مطابق فواد چودھری کی جانب سے گزشتہ سماعت پر جمع کرایا گیا معافی نامہ مشروط تھا،فواد چودھری نے معافی نامے میں مؤقف اپنایا تھا کہ ان کا بیان بطور سیاسی جماعت کے ترجمان کے تھا جبکہ فواد چودھری نے توہین الیکشن کمیشن کی کارروائی ختم کرنے کی درخواست کی ۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری حکمنامے کے مطابق الیکشن کمیشن نے فواد چودھری کے معافی نامے کا جائزہ لیا، ان کے معافی نامے سے ایسا ظاہر نہیں ہوتا کہ انہیں اپنے بیانات پر افسوس ہے، فواد چودھری کے بیانات سنگین ہیں، محض لفظی معافی کافی نہیں۔الیکشن کمیشن کا حکمنا مے میں یہ بھی کہنا تھ اکہ معافی نامے میں شرائط نہیں رکھی جاسکتیں،معافی نامہ غیر مشروط ہوتا ہے، صرف لفظی معافی سے معاملے کی سنگینی ختم نہیں ہوسکتی، فواد چودھری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس میں کارروائی آگے بڑھائی جائے گی۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments