مودی کے ہندوستان میں اب شہر بھی غیرمحفوظ، غازی پور، لکھنؤ سمیت مسلم شناخت والے شہروں کے نام پھر سے تبدیل کرنے کی کوششیں

نئی دہلی ( آن لائن) بھارتی حکمران جماعت کے رکن پارلیمنٹ سنگم لال گپتا نے وزیراعظم نریندر مودی کو خط لکھا ہے جس میں شہروں کے مسلم نام بدل کر ہندو نام دینے کی تجویز دی گئی ہے۔ نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق عالمی میڈیا سوال اٹھا رہا ہے کہ بھارت میں انتہا مزید پڑھیں

عمران خان حملہ کیس میں ایک ملزم کی درخواست ضمانت منظور، دوسرے کی خارج

 گوجرانوالہ (آن لائن) گوجرانوالہ کی انسداد دہشت گردی عدالت نے عمران خان حملہ کیس میں ایک ملزم کی درخواست ضمانت منظور جبکہ دوسرے کی خارج کر دی۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق عمران خان حملہ کیس کی گوجرانوالہ کی انسداد دہشت گردی عدالت میں سماعت ہوئی۔ سابق وزیراعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران مزید پڑھیں

شاہنواز دھانی کے دائیں ہاتھ کی انگلی کی سرجری کردی گئی

کراچی ( آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہنواز دھانی کے دائیں ہاتھ کی انگلی کی سرجری کردی گئی۔ شاہنواز دھانی پاکستان سپر لیگ میں ملتان سلطانز کی ٹیم کا حصہ ہیں تاہم دائیں ہاتھ کی چھوٹی انگلی زخمی ہونے کی وجہ سے ٹورنامنٹ سے باہر ہوچکے ہیں۔ سرجری سے پہلے شاہنواز دھانی مزید پڑھیں

پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں کی سعودی سپیئرز آف وکٹری فضائی مشق میں گھن گرج، دل گرما دیئے

لاہور ( آن لائن) پاک فضائیہ کے جے ایف 17 اور ایف 16 لڑاکا طیاروں نے سعودی سپیئرز آف وکٹری فضائی مشق میں شاندار جنگی مہارتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے دیکھنے والوں کے دل گرما دیئے۔ نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق ترجمان پاک فضائیہ نے کہا کہ فضائی مشق سپیئرز آف وکٹری 2023 مزید پڑھیں

پرویز الہٰی کے خلاف نیب متحرک، انکوائری شروع، جلد طلبی کا امکان

لاہور ( آن لائن) سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کے خلاف نیب نے باقاعدہ انکوائری شروع کر دی، ان کی جلد طلبی کا امکان ہے۔ نجی ٹی وی” اے آر وائے نیوز “کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پرویز الہٰی کے گرد گھیرا تنگ ہونے لگا۔ نیب لاہور نے سابق ایکسین ہائی وے رانا اقبال کے الزامات پر مزید پڑھیں

پی ایس ایل: اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو چار وکٹوں سے ہرا دیا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں ایڈیشن کے چوتھے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ  نے کراچی کنگز کو چار وکٹوں سے ہرا دیا۔ اسلام یونائیٹڈ  نے کراچی کنگز کی جانب سے دیے گئے 174 رنز کا 19 ویں اوور میں چھ وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ اسلام آباد کے کولن منرو نے 28 مزید پڑھیں

’سر کی قیمت ایک کروڑ ڈالر‘، القاعدہ کے نئے رہنما سیف العدل کون ہیں؟

مصری فوج کے سابق افسر سیف العدل جو بعدازاں القاعدہ سے منسلک ہوئے، کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ وہ اب عسکریت پسند گروپ کے ’متفقہ‘ رہنما کے طور پر کام کر رہے ہیں۔ برطانوی خبر رساں روئٹرز نے اقوام متحدہ کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ القاعدہ کی جانب سے مزید پڑھیں

وزیر اعظم شہباز شریف کی ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات، زلزلے سے قیمتی جانوں کے نقصان پر افسوس

انقرہ ( آن لائن) وزیر اعظم شہباز شریف نے ترکیہ کے صدارتی محل میں صدر رجب طیب اردوان سےملاقات کی ہے ۔   اس موقع پر شہباز شریف نے قیامت خیز زلزلے سے ہونے والے جانی اور مالی نقصان پر صدر  اردوان سے افسوس کا اظہار  کیا۔ وزیر اعظم نے  کہا کہ زلزلے سے ہزاروں افراد مزید پڑھیں

کوئین کانسورٹ کمیلا کی تاجپوشی میں متنازعہ کوہ نور ہیرا استعمال نہیں گا

برطانیہ کے شاہی محل کے ذرائع نے کہا ہے کہ شاہ چارلس کی اہلیہ، کمیلا کے تاجپوشی میں متنازعہ ہیرا، کوہ نور نہیں استعال کیا جائے گا۔ بکنگھم پیلس کے مطابق جب 6 مئی کو کوئین کانسورٹ، کمیلا کی تاجپوشی کی جائے گی تو ان کے تاج میں کوہِ نور کی بجائے وہ تاج پہنایا مزید پڑھیں

بھارتی کھلاڑی فٹ رہنے کے لیے کارکردگی بہتر کرنے والے انجیکشن لیتے ہیں، بھارتی چیف سلیکٹر کا انکشاف

کراچی( آن لائن) بھارتی چیف سلیکٹر چیتن شرما نے انکشاف کیا ہے کہ کچھ بھارتی کھلاڑی فٹ رہنے کے لیے کارکردگی بہتر کرنے والے انجیکشن لیتے ہیں۔بھارتی میڈیا کی جانب سے کیے والے ایک اسٹنگ آپریشن میں چیتن شرما کو یہ بتاتے ہوئے پایا گیا کہ بھارتی کھلاڑیوں کو ڈوپ ٹیسٹ کے متعلق بہت معلومات مزید پڑھیں