کراچی( آن لائن) بھارتی چیف سلیکٹر چیتن شرما نے انکشاف کیا ہے کہ کچھ بھارتی کھلاڑی فٹ رہنے کے لیے کارکردگی بہتر کرنے والے انجیکشن لیتے ہیں۔بھارتی میڈیا کی جانب سے کیے والے ایک اسٹنگ آپریشن میں چیتن شرما کو یہ بتاتے ہوئے پایا گیا کہ بھارتی کھلاڑیوں کو ڈوپ ٹیسٹ کے متعلق بہت معلومات ہے اور وہ جانتے ہیں کہ پکڑے جانے سے کیسے بچنا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق چیتن شرما کا کہنا تھا کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی 100 فی صد فٹ رہنے کے لیے انجیکشن لیتے ہیں چاہے وہ 80 فی صد فٹ ہی کیوں نہ ہوں۔ یہ انجیکشن درد کش نہیں ہوتے۔ ان انجیکشنز میں ایسی دوا ہوتی ہے جو ڈوپ ٹیسٹ میں نہیں پکڑی جاسکتی۔ کھلاڑی انجیکشن لیتے ہیں اور کھیلنا شروع کر دیتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ جسپریت بمراہ بڑی انجری کی وجہ سے جھک نہیں سکتے تھے۔ ان کے علاوہ ایک دو کھلاڑی اور ہیں جو انجیکشن لے کر کہتے ہیں کہ وہ کھیلنے کے لیے فٹ ہیں۔