گوجرانوالہ (آن لائن) گوجرانوالہ کی انسداد دہشت گردی عدالت نے عمران خان حملہ کیس میں ایک ملزم کی درخواست ضمانت منظور جبکہ دوسرے کی خارج کر دی۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق عمران خان حملہ کیس کی گوجرانوالہ کی انسداد دہشت گردی عدالت میں سماعت ہوئی۔ سابق وزیراعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پر حملے کے ملزمان احسن نذیر اور وقاص کی درخواست ضمانت پر عدالت نے محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا۔
عدالت نے ملزم احسن نذیر کی ضمانت منظور کر لی جبکہ ملزم وقاص کی درخواست ضمانت خارج کر دی گئی۔