لاہور ( آن لائن) سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کے خلاف نیب نے باقاعدہ انکوائری شروع کر دی، ان کی جلد طلبی کا امکان ہے۔
نجی ٹی وی” اے آر وائے نیوز “کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پرویز الہٰی کے گرد گھیرا تنگ ہونے لگا۔ نیب لاہور نے سابق ایکسین ہائی وے رانا اقبال کے الزامات پر پرویز الہٰی کیخلاف انکوائری شروع کر دی۔نیب لاہور نے مونس الہی اور علی افضل ساہی کو 20 فروری کو پہلے ہی طلب کر رکھا ہے۔
دوسری جانب چوہدری پرویز الہٰی کے خلاف آڈیو لیک کا معاملہ بھی ابھی گرم ہے۔ وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب کی آڈیو ٹیپس سامنے آئی ہیں جس میں وہ میچ فکسنگ کی طرح کیس فکسنگ کی کوشش کر رہے ہیں۔ اس آڈیو کی شفاف تحقیقات کروائی جائیں۔