پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں ایڈیشن کے چوتھے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو چار وکٹوں سے ہرا دیا۔
اسلام یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کی جانب سے دیے گئے 174 رنز کا 19 ویں اوور میں چھ وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔
اسلام آباد کے کولن منرو نے 28 گیندوں پر 58 رنز کی دھوا دھار اننگز کھیل کر رن آوٹ ہوگئے۔
یونائیٹڈ کی جانب سے پال سٹرلنگ اور حسن نواز نے اننگز کا آغاز کیا۔ تاہم دونوں اوپنرز ناکام ہوئے۔ سٹرلنگ چار اور حسن نواز سات رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
راسی وین ڈیر ڈوسن 31 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے.
قبل ازیں پہلے کھیلتے ہوئے کراچی کنگز نے مقررہ 20 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 173 رنز بنا سکے۔
کراچی کنگز کی جانب سے شرجیل خان نے 34 اور حیدر علی 59 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے رومان رئیس، محمد وسیم اور ٹائم کرن نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر کراچی کنگز کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی۔ کنگز کی جانب شرجیل خان اور جیمز وینس نے اننگر کی شروعات کی۔
کنگز کی پہلی وکٹ 5 رنز کے مجموعی سکور پر گری جب جیمز وینس چار رنز بنا کر رومان رئیس کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔
کنگز کی دوسری وکٹ 82 رنز پر گر گئی جب شرجیل خان 34 رنز بنا کر کرن کی گیند پر منرو کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔
کراچی کی تیسری وکٹ حیدر علی کی 117 رنز کے مجموعی سکور پر گری۔ حیدر علی 59 رنز بنا کر فہیم اشرف کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔
125 رنز کے مجموعی سکور پر میتھو ویڈ 18 رنز بنا کر محمد وسیم کی گیند پر اعظم خان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔
کراچی کنگز کی پانچویں وکٹ 125 رنز کے مجموعی سکور پر عماد وسیم کی گری جب وہ بغیر کسی سکور کے محمد وسیم کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔
عرفان خان 19 رنز بنا کر کرن کی گیند پر اعظم خان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ جیمز فلر 12 اور اینڈرو ٹائی ایک رن بنا کر اناٹ آؤٹ رہے۔