کراچی ( آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہنواز دھانی کے دائیں ہاتھ کی انگلی کی سرجری کردی گئی۔ شاہنواز دھانی پاکستان سپر لیگ میں ملتان سلطانز کی ٹیم کا حصہ ہیں تاہم دائیں ہاتھ کی چھوٹی انگلی زخمی ہونے کی وجہ سے ٹورنامنٹ سے باہر ہوچکے ہیں۔
سرجری سے پہلے شاہنواز دھانی نے اپنی ہسپتال کے بستر سے تصویریں شیئر کیں اور مداحوں سے دعاؤں کی درخواست کی تھی۔