مرغی کا گوشت 38 روپے فی کلو مہنگا ہو گیا

لاہور( آن لائن) لاہور میں برائلرمرغی کے گوشت کی قیمت میں مزید اضافہ ہوگیا۔ نجی ٹی وی چینل 24 نیوز کے مطابق مرغی کا گوشت 38 روپے اضافہ سے 482روپے کلو میں ہو گیا،زندہ برائلرمرغی کاتھوک ریٹ 313 روپے فی کلو جبکہ زندہ برائلر مرغی کا پرچون ریٹ 321 روپے فی کلو مقرر کیا گیا۔  مزید پڑھیں

  مسلم لیگ (ن) نے لاہور میں پارٹی ممبر شپ شروع کر دی، کیمپ کہاں کہاں لگائے جائیں گے؟ جانیے

لاہور(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ(ن)  نے لاہور میں پارٹی ممبر شپ شروع کر دی،پارٹی ممبر شپ کیمپ لاہور کے تمام صوبائی حلقوں میں لگائے جائیں گے۔اس حوالے سے ڈسٹرکٹ یوتھ کوآرڈینیٹر حنا پرویز بٹ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ( ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز کی ہدایت پر نوجوانوں کی پارٹی ممبرشپ کرنے کا فیصلہ کیا مزید پڑھیں

اسرائیل کے ساتھ تجارت شروع کرنے کے الزامات پر وزیراعظم شہبازشریف نے زوردار جواب دیدیا 

اسلام آباد ( آن لائن )وزیراعظم شہبازشریف نے کہاہے کہ ،اسرائیل کے ساتھ تجارت شروع کرنے کا جھوٹ پھیلایا جا رہا ہے جو قابل مذمت ہے ،کہ چین کے منصوبوں میں 45 فیصد کرپشن ہوئی ،ریاست بچانے کیلئے سیاست قربان کر دی ،پاکستان بچ گیا تو سب خیر ہے ۔ وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت مزید پڑھیں

عمران خان کو عہدے سے ہٹانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی 

 لاہور( آن لائن ) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو عہدے سے ہٹانے کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے ۔ نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق درخواست شہری محمد جنید نے ایڈوکیٹ آفاق احمد کی وساطت سے دائر کی ہے، درخواست گزار کا موقف ہے کہ الیکشن کمیشن عمران خان مزید پڑھیں

24ارب ڈالر کی پیشکش، قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے ایکسچینج کمپنیزکے نمائندوں کو بریفنگ کیلیے طلب کر لیا

      کراچی(این این آئی)وفاقی حکومت نے ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافے اور شرح مبادلہ میں استحکام کیلئے ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان کی جانب سے دی جانیو الی تجاویز کا جائزہ لینا شروع کردیا ہے۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے بعد قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے بھی آئندہ مزید پڑھیں

زری پالیسی کا اعلان کل ہو گا

لاہور(این این آئی)اسٹیٹ بینک زری پالیسی کا اعلان کل (منگل)4 اپریل کو کرے گا۔ اسٹیٹ بینک کے ترجمان کے مطابق زری پالیسی کے بارے میں فیصلہ کرنے کے لیے بینک دولت پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس منگل  4 اپریل کوا سٹیٹ بینک کراچی میں منعقد ہوگا بعد ازاں اسٹیٹ بینک اسی روز ایک مزید پڑھیں

گرین پاسپورٹ کس درجے پر آ گیا اور اب بھی پاکستانیوں کو کن ممالک میں مکمل ویزہ فری انٹری حاصل ہے ؟ جانیے

لاہور(این این آئی)آرٹن کیپیٹل کی جانب سے جاری نئی رینکنگ میں پاکستان کے پاسپورٹ کو دنیا کا چوتھا کمزور ترین پاسپورٹ قرار دیا گیا ہے لیکن اس کے باوجود پاکستانیوں کو 8 ممالک میں مکمل ویزہ فری انٹری حاصل ہے اور دو ملکوں میں پری انرولمنٹ اور پرمٹ کی بنیاد پر انٹری کی سہولت حاصل مزید پڑھیں

کیا تنخواہوں میں کمی نہیں کی جاسکتی؟ججز سے تنخواہیں کم کرنا کیوں شروع نہیں کرتے،چیف جسٹس پاکستان کے انتخابات التوا ءکیس میں ریمارکس

اسلام آباد( آن لائن)پنجاب اور خیبرپختونخوا انتخابات التوا ءکیس میں سیکرٹری خزانہ کی رپورٹ عدالت میں پیش کر دی گئی، چیف جسٹس پاکستان نے استفسار کیا کہ کیا تنخواہوں میں کمی نہیں کی جاسکتی؟ججز سے تنخواہیں کم کرنا کیوں شروع نہیں کرتے،قانونی رکاوٹ ہے تو عدالت ختم کردے گی۔ نجی ٹی وی چینل “ایکسپریس نیوز” مزید پڑھیں

 مریم نوازکل راولپنڈی جائیں گی ،وکلاء کنونشن سے خطاب اور اہم شخصیات سے ملاقاتیں طے

لاہور(نمائند ہ خصوصی)  مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نوازکل منگل کوراولپنڈی جائیں گی۔ ذرائع کے مطابق مریم نواز 4اپریل کو جوڈیشل کمپلیکس راولپنڈی میں وکلاء کے کنونشن سے خطاب کریں گی۔ اپنے دورہ کے دوران مریم نواز راولپنڈی کے مقامی لیگی رہنماؤں اور کارکنوں سے سیاسی صورتحال سمیت دیگر مزید پڑھیں

عمران خان نے کارکنان کے ساتھ افطار پروگرام کا سلسلہ شروع کر دیا

لاہور(این این آئی)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کا کارکنان کے ساتھ افطار پروگرام کا سلسلہ شروع ہوگیا، عمران خان روزانہ کی بنیاد پر مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے کارکنان کے ساتھ روزہ افطار کریں گے۔چیئرمین پی ٹی آئی کے افطار پروگرام بارے سنٹرل پنجاب اور ساتھ پنجاب کے کارکنان کو آگاہ کردیا گیا ہے۔افطار تقریب مزید پڑھیں