اسرائیل کے ساتھ تجارت شروع کرنے کے الزامات پر وزیراعظم شہبازشریف نے زوردار جواب دیدیا 

اسلام آباد ( آن لائن )وزیراعظم شہبازشریف نے کہاہے کہ ،اسرائیل کے ساتھ تجارت شروع کرنے کا جھوٹ پھیلایا جا رہا ہے جو قابل مذمت ہے ،کہ چین کے منصوبوں میں 45 فیصد کرپشن ہوئی ،ریاست بچانے کیلئے سیاست قربان کر دی ،پاکستان بچ گیا تو سب خیر ہے ۔

وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت ن لیگ کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہواجس دورا ن انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ہمیشہ ملک کو مشکل حالات سے نکالا ،حالات گھمبیر ہیں لیکن نیت صاف ہے ، ان شاءاللہ حالات بہتر ہوں گے ،وقت آئے گا حالات بدل جائیں گے ،یہ میرا ایمان ہے ، آئی ایم ایف نے وفاقی حکومت کے ہاتھ پاﺅں باندھے ہوئے ہیں ،10 کروڑ غریب خاندانوں کو مفت آٹافراہم کرنے کا آغازکیاہے ، پنجاب ، خیبر پختون خوا اور اسلام آباد میں مفت آٹا فراہم کررہے ہیں ،آئی ایم ایف کی پیشگی شرائط مان لی گئی ہیں ،پچھلی حکومت کے آئی ایم ایف پروگرام کی وجہ سے مہنگائی کی لہریں آ رہی ہیں ،آئی ایم ایف کی آخری شرف پر بات چیت جاری ہے ،برادر ممالک پاکستان کی بڑی مدد کر رہے ہیں۔

شہبازشریف نے کہا کہ 2014سے 2018 تک پاکستان ترقی کی شاہراہ پر گامزن تھا ،ملک کو سیلاب کی تباہ کن صورتحال کا سامنا کرنا پڑا ،100 ارب روپے صرف وفاق سے سیلاب متاثرین کو دیئے گئے ، عمران خان نے پاکستان کو معاشی دلدل مین پھنسا دیا ، دوست ممالک کے خلاف سابق حکمرانوںنے بد زبانی کی ،چین کے منصوبوں پر سنگین الزامات لگائے گئے ،عمران اور حواریوں نے کہا کہ چین کے منصوبوں میں 45 فیصد کرپشن ہوئی ،چین نے 30 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی ،اسرائیل کے ساتھ تجارت شروع کرنے کا جھوٹ پھیلایاجارہاہے جو قابل مذمت ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ایک انفرادی شخص کا حکومت پاکستان کی پالیسی سے کیا تعلق ہے ؟فلسطینیوں کو حق ملنے تک پاکستان اپنے اصولی موقف پر کاربند رہے گا، عمران خان نے پاکستان کو مشکلات میں مبتلا کیا ، ملک کی ساکھ داﺅ پر لگا دی ،ریاست بچانے کیلئے سیاست قربان کر دی ،پاکستان بچ گیا تو سب خیر ہے ،پاکستان کو ضعف پہنچے تو ہم سب نقصان میں ہیں ،

اپنا تبصرہ بھیجیں