لاہور(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ(ن) نے لاہور میں پارٹی ممبر شپ شروع کر دی،پارٹی ممبر شپ کیمپ لاہور کے تمام صوبائی حلقوں میں لگائے جائیں گے۔اس حوالے سے ڈسٹرکٹ یوتھ کوآرڈینیٹر حنا پرویز بٹ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ( ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز کی ہدایت پر نوجوانوں کی پارٹی ممبرشپ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔لاہور کے تمام صوبائی حلقوں میں آج سے 9 اپریل تک ممبرشپ کیمپ لگائیں جائیں گے۔پارٹی چیف آرگنائزر مریم نواز براہ راست اس عمل کی نگرانی کریں گی۔پاکستان کی یوتھ مسلم لیگ (ن) کا بہت بڑا ووٹ بینک ہے۔ نوازشریف نے بھی خصوصی طور پر نوجوانوں کو فرنٹ لائن پر لانے کی ہدایت کی ہے۔نوجوان اس ملک کا سرمایہ ہیں انکی سپورٹ سے مسلم لیگ (ن )دوبارہ حکومت بنائے گی۔لاہور کے نوجوان تیار ہو جائیں پارٹی قائد جلد آپکے درمیان ہونگے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments