عمران خان نے کارکنان کے ساتھ افطار پروگرام کا سلسلہ شروع کر دیا

لاہور(این این آئی)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کا کارکنان کے ساتھ افطار پروگرام کا سلسلہ شروع ہوگیا، عمران خان روزانہ کی بنیاد پر مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے کارکنان کے ساتھ روزہ افطار کریں گے۔چیئرمین پی ٹی آئی کے افطار پروگرام بارے سنٹرل پنجاب اور ساتھ پنجاب کے کارکنان کو آگاہ کردیا گیا ہے۔افطار تقریب میں عمران خان کارکنان کو آئندہ کے سیاسی لائحہ عمل کے حوالے سے آگاہ کریں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں