لاہور(نمائند ہ خصوصی) مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نوازکل منگل کوراولپنڈی جائیں گی۔ ذرائع کے مطابق مریم نواز 4اپریل کو جوڈیشل کمپلیکس راولپنڈی میں وکلاء کے کنونشن سے خطاب کریں گی۔ اپنے دورہ کے دوران مریم نواز راولپنڈی کے مقامی لیگی رہنماؤں اور کارکنوں سے سیاسی صورتحال سمیت دیگر امور کے حوالے سے بھی ملاقات کریں گی۔مریم نواز راولپنڈی میں مقامی سوشل میڈیا سیل، یوتھ اور خواتین ونگ سمیت ذیلی تنظیموں کو متحرک کرنے کے حوالے سے جائزہ اجلاس کی صدارت بھی کریں گی۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments