گرین پاسپورٹ کس درجے پر آ گیا اور اب بھی پاکستانیوں کو کن ممالک میں مکمل ویزہ فری انٹری حاصل ہے ؟ جانیے

لاہور(این این آئی)آرٹن کیپیٹل کی جانب سے جاری نئی رینکنگ میں پاکستان کے پاسپورٹ کو دنیا کا چوتھا کمزور ترین پاسپورٹ قرار دیا گیا ہے لیکن اس کے باوجود پاکستانیوں کو 8 ممالک میں مکمل ویزہ فری انٹری حاصل ہے اور دو ملکوں میں پری انرولمنٹ اور پرمٹ کی بنیاد پر انٹری کی سہولت حاصل ہے جبکہ 34 ممالک 90 دن تک آن ارائیول ویزا دیتے ہیں۔ وہ ممالک جہاں پاکستانی بغیر ویزہ3 ماہ کیلئے قیام کرسکتے ہیں ان میں بارباڈوس،ڈومینیکا،گمبیا،ہیٹی،مائیکرونیشیا،سینٹ ونسینٹ اینڈ دی گریناڈینز،ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو، وینواتوشامل ہیں۔اسکے علاوہ قطر میں پاکستانی حیا انٹری پرمٹ کی بنیاد پر 30 دن اور آئیوری کوسٹ میں پری انرولمنٹ کی بنیاد پر 90 دن قیام کرسکتے ہیں۔وہ ممالک جہاں پاکستان کو آن ارائیول ویزے کی سہولت حاصل ہے ان میں  انگولا، آذربائیجان، بولیویا،برونڈی، کمبوڈیا،کیپورڈے،کوموروس،کانگو،جبوتی،ایتھوپیا،،گبون،گینیا،گینیا بیساو،کینیا،،لیسوتھو،مڈغاسکر،ملاوی،ملائیشیا،مالدیپ،موریطانیہ،نیپال،،نائیجریا،پالاو،روانڈا،ساموا،سشلی،سیرا لیون، صومالیہ،جنوبی سوڈان،سوری نیم،تیمور لیسٹ،ٹوگو،تووالواور یوگانڈا شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں