قانون کے ساتھ انسان اور شہریوں کا احترام بھی یقینی بنایا جائے،مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ خلاف قانون کوئی رویہ برداشت نہیں کروں گی۔ لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب کے زیر صدارت امن و امان کی صورتحال سے متعلق پہلا اجلاس ہوا جس میں انہیں صوبے میں امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مزید پڑھیں

پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کی اطلاعات

پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کی اطلاعات ہیں۔ تفصیلات کے مطابق لاہور اور چونیاں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلہ آنے کے بعد لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے، زلزلے کی شدت اور اس کے مرکز کے حوالے سے تاحال معلوم نہیں ہوسکا۔

لاہور میں نشئی شوہر نے بیوی کو قتل کر دیا

والٹن روڈ پر اسلام نگر میں گھریلو ناچاقی پر شوہر نے چھریاں مار کر بیوی کو قتل کر دیا۔  پولیس کے مطابق ملزم نے بیوی کے بعد خود کو اور بیٹی کو بھی چھریاں مار کر زخمی کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم نشے کا عادی ہے اور اسپتال میں حالت تشویشناک ہے۔ 

اگر کوئی کراچی کو سندھ سے الگ سمجھتا ہے تو دماغ کا علاج کرائے،مراد علی شاہ

 وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے  تیسری بار وزیراعلیٰ سندھ بننے کے بعد اپنی پہلی تقریر میں کہا ہے کہ اگر کوئی کراچی کو سندھ سے الگ سمجھتا ہے تو دماغ کا علاج کرائے، جو کراچی کو الگ کرنا چاہتا تھا اب آپ لوگ بھی اس کی بات نہیں مانتے۔میں کراچی کے سینیٹ پیٹرک مزید پڑھیں

مریم نواز کی جانب سے ہاتھ جھٹکنے پر عظمیٰ کاردار کی وضاحت

 وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے ہاتھ جھٹکنے کی ویڈیو پر عظمیٰ کاردار کی وضاحت سامنے آگئی۔ لیگی ایم پی اے عظمیٰ کاردار نے اپنے ویڈیو پیغام میں سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ جھوٹ کی فیکٹریاں چلانے والے ویڈیو وائرل کر رہے ہیں۔ اس طرح کی فضول حرکتیں کرنا مزید پڑھیں

لاہور کی ایک نجی یونیورسٹی میں ہندو مذہبی تہوار ’ہولی‘ منانے پر انٹرنیٹ صارفین آگ بگولہ 

لاہور کی ایک نجی یونیورسٹی میں ہندو مذہبی تہوار ’ہولی‘ منانے پر انٹرنیٹ صارفین آگ بگولہ ہو گئے۔ ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق ہولی کا تہوار بیکن ہائوس یونیورسٹی (بی این یو) میں منایا گیا، جس کی ویڈیوز اور تصاویر انٹرنیٹ پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔ان ویڈیوز اور تصاویر میں طلباء و طالبات مزید پڑھیں

وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے اعلان کردہ محفوظ پنجاب پروگرام میں کیا کیا شامل ہے؟ جانیے

نو منتخب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے وزارت اعلیٰ کا منصب سنبھالتے ہی پنجاب کی ترقی کیلئے اہم اقدامات کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ مریم نواز شریف کی جانب سے محفوظ پنجاب پروگرام کا اعلان کیا گیا ہے۔نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ بجلی کے 300 یونٹ تک کے صارفین کو آسان قسطوں پر مزید پڑھیں

 معروف یونیورسٹی میں طلباءو طالبات کے منشیات استعمال کرنے کی ویڈیو کا نوٹس ، انکوائری کا حکم 

 سندھ کے نگران وزیرصحت نے معروف یونیورسٹی میں طلباء و طالبات کے منشیات استعمال کرنے کی ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کا حکم دے دیا۔ نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق یہ ویڈیو ڈائو یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز (DUHS)سے چند روز قبل سامنے آئی تھی، جو کئی ٹی وی چینلز نے نشر کی اور سوشل مزید پڑھیں

پی ایس ایل میچ میں معین خان ، محمد عامر اور عمر امین کی فیمیلیز کو ہراساں کرنے کا افسوسناک واقعہ 

 پاکستان سپرلیگ(پی ایس ایل) کے ملتان میں ہونے والے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ملتان سلطانز کے  میچ میں معین خان ، محمد عامر اور عمر امین کی فیمیلیز کو ہراساں کرنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔ نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ان تینوں اراکین کی فیملیز ایک وی آئی پی مزید پڑھیں