معروف یونیورسٹی میں طلباءو طالبات کے منشیات استعمال کرنے کی ویڈیو کا نوٹس ، انکوائری کا حکم 

 سندھ کے نگران وزیرصحت نے معروف یونیورسٹی میں طلباء و طالبات کے منشیات استعمال کرنے کی ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کا حکم دے دیا۔ نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق یہ ویڈیو ڈائو یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز (DUHS)سے چند روز قبل سامنے آئی تھی، جو کئی ٹی وی چینلز نے نشر کی اور سوشل میڈیا پر بھی وائرل رہی۔
اس ویڈیو میں دو لڑکیوں اور ایک لڑکے کو یونیورسٹی کے کیفے ٹیریا میں منشیات استعمال کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ وائس چانسلر کی طرف سے یونیورسٹی انتظامیہ کو اس واقعے کی تحقیقات کرنے اور پانچ دن میں رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔نگران وزیر صحت ڈاکٹر سعد خالد نیاز کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی میں یہ حرکت قطعی ناقابل قبول اور انتہائی افسوسناک ہے، جس سے میڈیکل کے باوقار پیشے کی بدنامی ہوئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں