قانون کے ساتھ انسان اور شہریوں کا احترام بھی یقینی بنایا جائے،مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ خلاف قانون کوئی رویہ برداشت نہیں کروں گی۔

لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب کے زیر صدارت امن و امان کی صورتحال سے متعلق پہلا اجلاس ہوا جس میں انہیں صوبے میں امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔

اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ٹیکسلا میں بزرگ خاتون کو تھپڑ مارنے کے واقعے کا نوٹس لیا۔ 

اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ قانون نافذ کرنے والا ہی قانون توڑے گا تو قانون کی کون عزت کرے گا

اپنا تبصرہ بھیجیں