وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے اعلان کردہ محفوظ پنجاب پروگرام میں کیا کیا شامل ہے؟ جانیے

نو منتخب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے وزارت اعلیٰ کا منصب سنبھالتے ہی پنجاب کی ترقی کیلئے اہم اقدامات کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

مریم نواز شریف کی جانب سے محفوظ پنجاب پروگرام کا اعلان کیا گیا ہے۔نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ بجلی کے 300 یونٹ تک کے صارفین کو آسان قسطوں پر سولر پینل دیا جائے گا،پنجاب میں ہاؤسنگ اسکیم لانچ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،سیوریج، صفائی ستھرائی کا نظام بہتر کرنے کا فیصلہ کیاگیا، تمام ڈپٹی کمشنرز کی کارکردگی کا مقابلہ ہوگا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے عوام کو رمضان المبارک میں غریب عوام کو ان کی دہلیز پر راشن دینے کا فیصلہ کیا ہے،پنجاب میں چیزوں کے حتمی ریٹ پر عملدرآمد کیلئے پرائس کنٹرول کمیٹی بحال کی جائے گی،پنجاب میں نوجوانوں کیلئے پولیس سمیت دیگر محکموں میں انٹرن شپ پروگرام بحال کرنے کا  فیصلہ بھی یاگیا ہے، کم از کم 25 ہزار پیکج ملے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں