مریم نواز کی جانب سے ہاتھ جھٹکنے پر عظمیٰ کاردار کی وضاحت

 وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے ہاتھ جھٹکنے کی ویڈیو پر عظمیٰ کاردار کی وضاحت سامنے آگئی۔

لیگی ایم پی اے عظمیٰ کاردار نے اپنے ویڈیو پیغام میں سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ جھوٹ کی فیکٹریاں چلانے والے ویڈیو وائرل کر رہے ہیں۔ اس طرح کی فضول حرکتیں کرنا اب بند کر دیں اور باز آ جائیں۔

انہوں نے کہا کہ میں صبح وہاں بیٹھ کر حلوہ پوری کھا رہی تھی، پیچھے سے مریم صاحبہ آئیں، انہوں نے سلام کیا تو جذبات میں آ کر مجھے یاد ہی نہیں رہا کہ میرے ہاتھ چکنائی والے ہورہے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں