نمونیا سے بچوں کی ہلاکتوں کا سلسلہ جاری، مزید کتنے چل بسے؟

 صوبہ پنجاب میں نمونیا سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے، مزید 13 بچے والدین کو ہمیشہ کیلئے روتا بلکتا چھوڑ گئے۔ لاہور میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 2 بچے جاں بحق ہوئے، پنجاب بھر میں 304 نمونیا کے کیسز سامنے آئے جبکہ لاہور میں 114 رپورٹ ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ رواں سال نمونیا مزید پڑھیں

جیل سے پیشی پر آنیوالا قتل کا ملزم عدالت سے فرار 

جیل سے پیشی پر آنیوالا قتل کا ملزم سٹی کورٹ سے فرار ہوگیا۔ پولیس کے مطابق ملزم شوکت کو دو سال قبل عوامی کالونی پولیس نے قتل کے الزام میں گرفتار کیا گیاتھا،ملزم کی ہتھکڑی کو لاک نہیں کیا گیا تھا، ملزم کے ہمراہ تین پولیس اہلکار بھی موجود تھے۔ واقعہ کے بعد تھانہ سٹی کورٹ مزید پڑھیں

احمد پور شرقیہ :ڈیرہ نواب صاحب کے قریب مال گاڑی کی بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں 

ڈیرہ نواب صاحب کے قریب مال گاڑی کی بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں جس کےباعث اپ اور ڈاؤن ٹریک سےٹرینوں کی آمدورفت معطل ہوچکی ہے۔ کراچی سے آنے والی شالیمار ایکسپریس  کو خانپور ریلوے اسٹیشن پر روک لیا گیا،کراچی جانے والی ذکریا ایکسپریس سمہ سٹہ، فرید ایکسپریس  کو ڈیرہ نواب صاحب  ریلوے اسٹیشن پرروک لیا مزید پڑھیں

ثناء جاوید شوہر کو سپورٹ کرنے ملتان سٹیڈیم پہنچیں تو ایسی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا جسے شاید وہ ساری زندگی نہ بھول پائیں

اداکارہ ثناء جاوید شوہر شعیب ملک کو سپورٹ کرنے ملتان سٹیڈیم پہنچیں تو ان کو ٹرولنگ کا سامنا کرنا پڑا اور اس نام سے جسے وہ بھول نہیں سکتیں۔گزشتہ روز کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کا میچ تھا جس میں شعیب ملک بھی  کراچی کنگز کی ٹیم میں شامل تھے۔ اداکارہ ثناء جاوید اپنے شوہر مزید پڑھیں

جے یو آئی نے حلف والے دن کراچی میں 10 لاکھ افرادجمع کرنے کا اعلان کردیا

جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) ف سندھ کے صدر مولانا راشد محمود سومرو نے حلف والے دن کراچی میں 10 لاکھ افراد جمع کرنے کا اعلان کردیا۔ نوشہرو فیروز میں انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف جی ڈی اے کے احتجاجی جلسے سے خطاب میں راشد سومرو نے کہا کہ ہم چوروں کو بھگا مزید پڑھیں

8فروری کی رات قوم کے مستقبل پر ڈاکہ ڈالا گیا، سراج الحق

 امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ 8فروری کی رات پولنگ سٹیشنوں پر نہیں قوم کے مستقبل پر ڈاکہ ڈالا گیا، ن لیگ، پی پی اور ایم کیو ایم کی عبرت ناک جیت  ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ، امپورٹڈ سے ڈیفیکٹڈ وزیراعظم کی تشکیل کا سفر جاری ہے، مزید پڑھیں

برطانوی شہزادے ولیم کاغزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ

برطانوی شہزادے ولیم کاغزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ پرنس ولیم نے ایک بیان میں کہا ہے کہ 7 اکتوبر کے بعد سے مشرق وسطیٰ میں جاری تنازع کی خوفناک انسانی قیمت پر شدید فکرمند ہوں، اس تنازع میں بہت زیادہ لوگ مارے گئے ہیں۔ شہزادہ ولیم نے مزید کہا کہ میں بھی باقی سب کی مزید پڑھیں

سونے کی قیمت میں اضافہ، ریٹ کتنا بڑھ گیا؟

 ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کے نرخ میں اضافہ دیکھا گیا۔ نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 150 روپے کا اضافہ دیکھا گیا اور 2 لاکھ 14 ہزار 450 روپے کے ریٹ پر فروخت ہوا۔  دوسری جانب 10 گرام سونے کی مزید پڑھیں

لاہور:ہنجروال میں خستہ حال عمارت زمین بوس

 ملتان روڈ  پرہنجروال کے علاقہ  میں خستہ عمارت زمین بوس ہو گئی. ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ امدادی کارروائیوں کے دوران کمسن بچی سمیت 4افراد کو زخمی حالت میں نکالا گیا جنہیں بعد میں قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

ریت کے طوفان کے باعث چین میں نظام زندگی شدید متاثر

 چین کے صوبے سنکیانگ میں ریت کےطوفان سے نظام زندگی مفلوج ہوگیا ہے۔  غیر ملکی میڈیا کے مطابق طوفان نےسنکیانگ کے کچھ حصوں کو اپنی لپیٹ میں لےلیا جس سے آسمان گردوغبار سے ڈھک گیا اور حد نگاہ 100 میٹر سے کم ہو گئی ہے،حکام کی جانب سے سڑکوں پر لوگوں کی حفاظت کے  لیے ہنگامی مزید پڑھیں