لاہور ہائیکورٹ بار کے انتخابات میں حامد خان گروپ نے میدان مار لیا

لاہور ہائیکورٹ بار کے انتخابات میں حامد خان گروپ نے میدان مار لیا ، اشتیاق اے خان صدر منتخب ہوگئے۔  ایکسپریس نیوزکے مطابق ربیہ باجوہ نائب صدر منتخب ہوگئیں ، سیکریٹری کی نشست پر صباحت علی رضوی جبکہ شاہ رخ وڑائچ فنانس سیکریٹری کامیاب ہوگئے ۔ 

مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ، ریکارڈ 41.54 فیصد ہوگئی

 ادارہ شماریات نے مہنگائی کے حوالے سے اپنی رپورٹ جاری کردی ہے جس کے مطابق رواں سال مہنگائی کی شرح 41.54فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے ملک میں مہنگائی کی شرح میں 2.78فیصد اضافہ ہوا ہے ، 33اشیا کی قیمتوں اضافہ، 6کی قیمتوں میں کمی جبکہ 12اشیا کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

سعودی عرب نے 58 ممالک کے عازمین کو آن لائن رجسٹریشن اور ای پیمنٹ  کی سہولت دیدی

موسم حج کے بھر پور استقبال کے لیے سعودی حکومت کی کوششیں ،58 ممالک کے عازمین حج کیلئے آن لائن رجسٹریشن کی سہولت،عازمین درخواست دینے، ریزرویشن کرنے اور ای پیمنٹ کرنے کے ساتھ حج پیکجز منتخب کرسکتے ہیں ۔سعودی عرب نے 58 ممالک کے عازمین حج کے لیے آن لائن رجسٹریشن کی سہولت دے دی۔ مزید پڑھیں

کراچی میں چلتی موٹرسائیکل پر پرس چھیننے کی واردات، خاتون گر کر زخمی، ملزمان کی شناخت کا عمل شروع

 کراچی میں موٹر سائیکل پر سوار خاتون سے پرس چھیننے کی واردات ہوئی جس کے دوران خاتون چلتی موٹرسائکل سے گر کر زخمی ہو گئی، پولیس نے کیمروں کی مدد سے ملزمان کی شناخت کا عمل شروع کر دیا۔ نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں ڈاکووں نے مزید پڑھیں

 عمران خان اور مریم نوازکے درمیان ٹوئٹر پر طنزیہ جملوں کا تبادلہ 

سابق وزیر اعظم عمران خان نے ٹوئٹ کیا کہ ”پی ڈی ایم اور کرپشن کے پیسے پر پلنے والی ایک بگڑی خاتون مریم کے سپریم کورٹ کے ججز پر شرمناک اور سوچے سمجھے حملوں کا واحد ہدف انتخابات سے فرار ہے، اگرچہ یہ آئین کو روند کر ہی حاصل ہو۔سپریم کورٹ آف پاکستان پرحملوں سے مزید پڑھیں

لاہور کے نجی تعلیمی اداروں کے لڑکوں کے گینگ کا انکشاف، مقدمہ درج 

لاہور کے نجی تعلیمی اداروں کے لڑکوں کے گینگ کا انکشاف ہواہے ، 35 رکنی گینگ کو 102 کے نام سے آپریٹ کیا جاتاہے ۔ ایس پی عمارہ شیرازہ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ طالب علموں کا گینگ مختلف سکولوں کے باہر لڑکوں پر تشدد کرتا تھا ، گلبر گ میں ایک نوجوان مزید پڑھیں

راولپنڈی میں بسنت پر ہوائی فائرنگ، وزیراعظم کے قافلے میں شامل گاڑی کو بھی گولی آ لگی

راولپنڈی میں بسنت پر ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں ایک گولی ائیرپورٹ پر کھڑی وزیراعظم کے قافلے میں شامل گاڑی کو بھی آ لگی۔ نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی میں گذشتہ روز منائی جانیوالی بسنت سے وی وی آئی پی موومنٹ بھی متاثر رہی۔ ائیرپورٹ جہاں سے وزیراعظم شہباز شریف کی لاہور مزید پڑھیں

’ پرائیویٹ ایکویٹی انویسٹمنٹ اور لیوریجڈ بائی آؤٹ‘ کے علمبردار امریکی ارب پتی تھامس لی نے خود کشی کرلی

امریکی ارب پتی تھامس لی  جنہیں پرائیویٹ ایکویٹی انویسٹمنٹ اور لیوریجڈ بائی آؤٹ کا علمبردار سمجھا جاتا تھا،  نے جمعرات کو اپنے مین ہٹن آفس میں 78 سال کی عمر میں خودکشی کرلی۔  نیویارک پوسٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق  جمعرات کی صبح مقامی وقت کے مطابق 11:10 بجے کے قریب   ارب پتی تاجر کو اس مزید پڑھیں

ملتان میں پی ٹی آئی رہنماوں، کارکنان کی بڑی تعداد گرفتاری کیلئےموجود، پولیس اور قیدی وین نہ پہنچی

ملتان میں تحریک انصاف کے رہنما اور کارکنان کی بڑی تعداد گرفتاری دینے پہنچ گئی، پولیس اور قیدی وین نہ پہنچی۔ نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق ملتان کے نواں شہر چوک میں پی ٹی آئی رہنما عامر ڈوگر اور ابراہیم خان سمیت دیگر موجود ہیں، کارکنان کی بڑی تعداد بھی گرفتاری کیلئے پہنچ مزید پڑھیں

تحریک انصاف نے پنجاب اور خیبر پختونخوا میں انتخابی ٹکٹوں کے اجرا کا فیصلہ کر لیا

 پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب اور خیبر پختونخوا میں الیکشن کے لئے انتخابی ٹکٹوں کے اجراء کے آغاز کا فیصلہ کر لیا۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پارلیمانی بورڈ کی جانب سے شارٹ لسٹڈ امیدواروں کے انٹرویو کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ تنظیموں اور پارلیمانی بورڈز کے جانب سے ہر سیٹ پر دیئے جانے مزید پڑھیں