تحریک انصاف نے پنجاب اور خیبر پختونخوا میں انتخابی ٹکٹوں کے اجرا کا فیصلہ کر لیا

 پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب اور خیبر پختونخوا میں الیکشن کے لئے انتخابی ٹکٹوں کے اجراء کے آغاز کا فیصلہ کر لیا۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پارلیمانی بورڈ کی جانب سے شارٹ لسٹڈ امیدواروں کے انٹرویو کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ تنظیموں اور پارلیمانی بورڈز کے جانب سے ہر سیٹ پر دیئے جانے والے 3، 3امیدواروں کے سابق وزیراعظم عمران خان خود انٹرویو کریں گے۔پارٹی ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان انٹرویوز کے بعد مرکزی پارلیمانی بورڈز کے اجلاس میں ٹکٹوں کی حتمی منظوری دیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں