کراچی میں موٹر سائیکل پر سوار خاتون سے پرس چھیننے کی واردات ہوئی جس کے دوران خاتون چلتی موٹرسائکل سے گر کر زخمی ہو گئی، پولیس نے کیمروں کی مدد سے ملزمان کی شناخت کا عمل شروع کر دیا۔
نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں ڈاکووں نے موٹرسائیکل پر سوار خاتون سے پرس چھیننے کی کوشش کی۔ اچانک حملے پر خاتون موٹرسائیکل سے گر کر بری طرح زخمی ہو گئی جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ڈپٹی چیف سی پی ایل سی (سٹیزن پولیس لائژن کمیٹی) نے کہا کہ ملزمان کو جلد قوم کے سامنے پیش کیا جائے گا، ملزمان کی سی سی ٹی وی کیمروں سے شناخت کر رہے ہیں۔ مدعی کی رپورٹ پر 100 فیصد کارروائی کریں گے، متاثرہ خاتون نے نہ بھی درخواست دی تو خود کارروائی کریں گے۔