لاہور کے نجی تعلیمی اداروں کے لڑکوں کے گینگ کا انکشاف ہواہے ، 35 رکنی گینگ کو 102 کے نام سے آپریٹ کیا جاتاہے ۔
ایس پی عمارہ شیرازہ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ طالب علموں کا گینگ مختلف سکولوں کے باہر لڑکوں پر تشدد کرتا تھا ، گلبر گ میں ایک نوجوان پر تشدد کے الزام میں گینگ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیاہے ،مقدمہ درج کرتے ہوئے ایک طالب علم کو گرفتار کر لیا گیاہے ، ملزمان نے ایک طالب علم کو سنوکر کلب میں تشدد کا نشانہ بنایا ، تشدد کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرکے خوف و ہراس پھیلایا جاتاہے ، مختلف سکولوں کے کم عمر طالب علموں نے گروپ بنایا ۔