مسلم لیگ (ن) کے وفد کی چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات

مسلم لیگ (ن) کے وفد نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ سے ملاقات کی جس کے دوران انتخابی عمل سے متعلق مشاورت کی گئی۔نجی ٹی وی سماء نیوز کے مطابق (ن) لیگی وفد میں سابق وفاقی وزیر احسن اقبال، اعظم نذیر تارڑ، رانا ثناءاللہ اور عطاء تارڑ شامل تھے جبکہ زاہد حامد اور اسد مزید پڑھیں

‘عمران خان کی صحت تیزی سے گرنے لگی، زندگی کو سنگین خطرہ ہے’، توشہ خانہ کیس میں بشریٰ بی بی کا بیان حلفی جمع

توشہ خانہ کیس میں بشریٰ بی بی نے بیان حلفی جمع کروا دیا جس میں ان کا کہنا ہے کہ عمران خان کی اٹک جیل میں صحت خراب ہو رہی ہے چیئرمین تحریک انصاف کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا بیان حلفی میں مزید کہنا تھا کہ شوہر سے 22 اگست کو اٹک جیل میں مزید پڑھیں

بجلی مہنگی ہونے کے ذمہ دار کون ہیں، فواد چوہدری نے بتا دیا

استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما فواد چوہدری نے بجلی مہنگی ہونے کی ذمہ دار نوازشریف اور زرداری حکومتوں کو قرار دے دیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر جاری بیان میں فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ بجلی کے محکموں کے ملازمین پر تشدد کی حوصلہ افزائی انتہائی نامعقول اور احمقانہ حرکت مزید پڑھیں

احد چیمہ کی ضمانت منسوخی کیلئے نیب اپیل پر خارج ، جسٹس اطہر من اللہ نیب پراسیکیوٹر کے بیان پر شدید برہمی کااظہار

سپریم کورٹ نے احد چیمہ کی ضمانت منسوخی کیلئے نیب اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج کردی،سپریم کورٹ نیب پراسیکیوٹر کے بیان پر شدید برہم ہو گئی،جسٹس اطہر من اللہ نے کہاکہ احد چیمہ 3سال جیل میں رہے، اب نیب کہتا ہے کیس ہی نہیں بنتا،احد چیمہ کے جیل میں گزرے 3سال کا مداوا مزید پڑھیں

موبائل فون پر گیم کھیلتے نیند آ گئی، بندوق کا ٹریگر دب گیا اور زور دار دھماکے سے۔۔۔

لاہور میں 24 سالہ نوجوان کی اپنی ہی بندوق سے گولی چلنے پر موت واقع ہو گئی۔ لاہور کے علاقے گارڈن ٹاؤن میں شمریز نامی سکیورٹی گارڈ رات ڈیوٹی کے دوران موبائل فون پر ویڈیو گیم کھیلنے میں مشغول تھا کہ اسے نیند آ گئی۔ نیند میں ہی اس کے پاس موجود بندوق کا ٹریگر مزید پڑھیں

برائلر کھانے والے ہوشیار، راولپنڈی میں مردہ مرغیوں کی بڑی کھیپ پکڑی گئی، بیماری زدہ گوشت کی مقدار ہزاروں کلو میں نکلی

راولپنڈی میں مردہ مرغیوں کی 2 ہزار ایک سو کلو پر مشتمل بڑی کھیپ پکڑی گئی، سپلائر رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔ فوڈ اتھارٹی نے کارروائی خفیہ اطلاعات پر کی، مرغی منڈی باغ سرداراں میں کارروائی کے دوران برآمد کی گئیں، تلف کی گئی مردہ مرغیاں موذی امراض کا شکار پائی گئیں۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر مزید مہنگا، بلند ترین سطح پر جا پہنچا

) اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی اونچی اڑان جاری ہے، مزید 2 روپے مہنگا ہو گیا۔نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق کاروباری ہفتے کے چوتھے روز ڈالر 2 روپے اضافے سے اوپن مارکیٹ میں بلند ترین سطح پر جا پہنچا اور 314 روپے کے ریٹ پر ٹریڈ ہونے لگا۔

الیکشن کمیشن نے عمران خان کو آج 2 بجے مدعو کر لیا

الیکشن کمیشن نے عام انتخابات سے متعلق مشاورت کیلئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو آج 2 بجے مدعو کر لیا۔ الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کیلئے تیاریاں تیز کر دیں، بڑی سیاسی جماعتوں کے سربراہان کو مشاورت کیلئے بلا لیا۔ انتخابی فہرستوں کی اشاعت اور حلقہ بندیوں پر رائے لی جائے گی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ ؛ لطیف کھوسہ نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا معطلی کی استدعا کردی

اسلام آباد ہائیکورٹ میں لطیف کھوسہ ایڈووکیٹ نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا معطلی کی استدعا کردی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا معطلی کی درخواست پر سماعت ہوئی،چیف جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں 2رکنی بنچ نے سماعت کی ،چیئرمین پی ٹی آئی کے لطیف مزید پڑھیں

نورجہاں کے بعد مدھوبالا بھی خطرناک انفیکشن کا شکار

کراچی کے چڑیا گھر میں ہتھنی نورجہاں کی ہلاکت کے بعد مدھوبالا بھی خطرناک انفیکشن کا شکار ہو گئی۔ فورپاز کے ہیڈ عامر خلیلی اور دیگر ماہرین آج چڑیا گھر کا دورہ کریں گے جہاں مدھو بالا ہتھنی کا طبی معائنہ کروایا جائے گا۔ ہتھنی مدھوبالا کے بلڈ سیمپل ٹیسٹ کیلئے لیبارٹری بھجوائے جائیں گے