احد چیمہ کی ضمانت منسوخی کیلئے نیب اپیل پر خارج ، جسٹس اطہر من اللہ نیب پراسیکیوٹر کے بیان پر شدید برہمی کااظہار

سپریم کورٹ نے احد چیمہ کی ضمانت منسوخی کیلئے نیب اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج کردی،سپریم کورٹ نیب پراسیکیوٹر کے بیان پر شدید برہم ہو گئی،جسٹس اطہر من اللہ نے کہاکہ احد چیمہ 3سال جیل میں رہے، اب نیب کہتا ہے کیس ہی نہیں بنتا،احد چیمہ کے جیل میں گزرے 3سال کا مداوا کون کرے گا؟ سپریم کورٹ میں مشیر نگران وزیراعظم احد چیمہ کی ضمانت منسوخی کے کیس کی سماعت ہوئی،چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں بنچ نے سماعت کی،نیب نے کہاکہ احد چیمہ کے کیس کی ازسرنوتحقیقات کی گئیں،دوبارہ تحقیقات پر نتیجہ نکلا کہ احد چیمہ پر نیب کا کیس بنتا ہی نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں