مسلم لیگ (ن) کے وفد کی چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات

مسلم لیگ (ن) کے وفد نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ سے ملاقات کی جس کے دوران انتخابی عمل سے متعلق مشاورت کی گئی۔نجی ٹی وی سماء نیوز کے مطابق (ن) لیگی وفد میں سابق وفاقی وزیر احسن اقبال، اعظم نذیر تارڑ، رانا ثناءاللہ اور عطاء تارڑ شامل تھے جبکہ زاہد حامد اور اسد جونیجو بھی اس موقع پر موجود تھے۔ مسلم لیگ (ن) کے وفد نے انتخابی عمل پر الیکشن کمیشن سے مشاورت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں