موبائل فون پر گیم کھیلتے نیند آ گئی، بندوق کا ٹریگر دب گیا اور زور دار دھماکے سے۔۔۔

لاہور میں 24 سالہ نوجوان کی اپنی ہی بندوق سے گولی چلنے پر موت واقع ہو گئی۔ لاہور کے علاقے گارڈن ٹاؤن میں شمریز نامی سکیورٹی گارڈ رات ڈیوٹی کے دوران موبائل فون پر ویڈیو گیم کھیلنے میں مشغول تھا کہ اسے نیند آ گئی۔ نیند میں ہی اس کے پاس موجود بندوق کا ٹریگر دب گیا۔ زور دار دھماکے سے گولی چلی اور اس کے سینے میں پیوست ہو گئی، متوفی وہیں پر تڑپ تڑپ کر مر گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں