مودی سرکار نے لاکھوں بھارتیوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کرادیئے، وجہ کیا بتائی ؟ آپ بھی جانیے

بھارت میں ہندوتوامودی حکومت نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم” ایکس” پر اپنے مخالفین کے 2 لاکھ سے زائد اکاؤنٹس دہشت گردی اور نازیبا مواد پھیلانے کے الزام کے تحت بند کرادیئے ۔ ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ میں انکشاف کیاگیا کہ مودی حکومت نے رواں سال 26فروری سے 25 مارچ کے دوران بھارت میں 2لاکھ مزید پڑھیں

سعودی عرب ریکوڈک میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا، سرکاری میڈیا کا دعویٰ

 پاکستان کے سرکاری میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب ریکوڈک منصوبےمیں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔ریڈیو پاکستان کے مطابق یہ سرمایہ کاری سونے اور تانبے کی نکاسی کے ریکوڈک منصوبے میں کی جائے گی،  اس حوالے سے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) ضروری انتظامات کر رہی ہے۔ مزید پڑھیں

برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن میں کینسر کی تشخیص

برطانوی شہزادی پرنسز آف ویلز کیٹ مڈلٹن نے ایک ویڈیو بیان میں کینسر میں مبتلا ہونے کی تصدیق کردی ہے۔ایک ویڈیو پیغام میں کیٹ مڈلٹن نے انکشاف کیا کہ کینسرکی تشخیص اس وقت ہوئی تھی جب سال کے آغاز میں لندن کلینک میں ان کے پیٹ کی بڑی سرجری ہوئی تھی۔ان کا کہناتھاکہ وہ کینسر مزید پڑھیں

مصر میں پولیس افسر نے خاتون رکن اسمبلی کو زیادتی کانشانہ بنا ڈالا، اس کے چنگل سے کیسے جان چھڑائی؟ افسوسناک انکشاف

مصر میں سابق پولیس افسر خاتون رکن پارلیمنٹ کو یرغمال بنا کر جنسی زیادتی کا نشانہ بناتا رہا اور ویڈیو بناکر 10 لاکھ پاؤنڈ کی رسید پر زبردستی دستخط بھی کروائے۔عرب میڈیا کے مطابق سابق پولیس افسر پارلیمنٹ کی سیکیورٹی پر مامور تھا اور اسی دوران رکن اسمبلی سے ملاقات ہوئی تھی۔ اس نے رکن مزید پڑھیں

آسٹریلیا نے غیر ملکی طلباء کے لیے ویزا قوانین سخت کردیئے

آسٹریلیا رواں ہفتے سےغیر ملکی طالب علموں کے لیے سخت ویزا قوانین نافذ کرنے کے لیے تیار ہے، جس کا مقصد تارکین وطن کے ریکارڈ اعداد و شمارمیں کمی ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق مائیگریشن کی سطح میں اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے حکومت نے طالب علموں اور گریجویٹ ویزوں کے مزید پڑھیں

خاتون ڈاکٹر نے پل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی لیکن جب باپ کو بیٹی کا آخری خط ملا تو اس میں کیا لکھا تھا؟

بھارت میں 43 سالہ خاتون ڈاکٹر کنجل کانتی لال شاہ نے اچانک ٹیکسی ڈرائیور کو ایک پُل پر رکنے کا کہا اور گاڑی سے اتر کر پُل سے سمندر میں چھلانگ لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق خودکشی کرنے والی ڈاکٹر کنجل کانتی 8 سال سے ڈپریشن کے مرض میں مبتلا مزید پڑھیں

آئرلینڈ کے وزیراعظم نے وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر کے سامنے غزہ کا معاملہ اٹھادیا

آئرلینڈ کے وزیراعظم لیو وراڈکر نے وائٹ ہاؤس میں تقریر کرتے ہوئے امریکی صدر جو بائیڈن کے سامنے غزہ کا معاملہ اٹھا دیا ہے۔ وائٹ ہاؤس میں سینٹ پیٹرکس ڈے کی تقریب سے خطاب کے دوران غزہ پر بمباری بند کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے آئرلینڈ کے وزیراعظم نے کہا کہ غزہ کے لوگوں کو مزید پڑھیں

کینیڈا نے اسرائیل کو اسلحے کی فراہمی روک دی

 کینیڈا نے غزہ میں انسانیت کیخلاف جنگی جرائم کی روک تھام کیلئے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی روک دی۔ کینیڈا کی خارجہ امور کی پارلیمانی سیکرٹری راب اولیفنٹ نے پارلیمنٹ میں حکومتی فیصلے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کو ہتھیار فروخت نہیں کریں گے اور غزہ میں جنگ بندی کی حمایت کریں گے۔ مزید پڑھیں

بوائے فرینڈ کو گھر بلانے والی لڑکی ماں کے ہاتھوں قتل

بھارتی ریاست حیدرآباد میں ایک خاتون نے بوائے فرینڈ کو گھر بلانے پر اپنی 19 سالہ بیٹی کو قتل کر دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کی ماں جنگمما نے اپنی بیٹی بھارگوی کو اس کے بوائے فرینڈ کے ساتھ اس وقت پکڑا جب گھر میں کوئی اور موجود نہیں مزید پڑھیں

آئرلینڈ کے وزیراعظم نے استعفے کا اعلان کر دیا

آئرلینڈ کے وزیراعظم لیوواراڈکار نے وزارت عظمیٰ سے استعفٰی دینے کا اعلان کر دیا۔ آئرش وزیراعظم لیوواراڈکار نے دارالحکومت ڈبلن میں ہنگامی پریس کانفرنس بلائی اور غیر متوقع طور پر وزارت عظمیٰ چھوڑنے کا اعلان کر دیا تاہم ان کا کہنا تھا کہ نئے وزیراعظم کے عہدہ سنبھالنے تک وہ سرکاری امور سرانجام دیتے رہیں مزید پڑھیں