کینیڈا نے اسرائیل کو اسلحے کی فراہمی روک دی

 کینیڈا نے غزہ میں انسانیت کیخلاف جنگی جرائم کی روک تھام کیلئے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی روک دی۔

کینیڈا کی خارجہ امور کی پارلیمانی سیکرٹری راب اولیفنٹ نے پارلیمنٹ میں حکومتی فیصلے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کو ہتھیار فروخت نہیں کریں گے اور غزہ میں جنگ بندی کی حمایت کریں گے۔

گذشتہ روز کینیڈا کی پارلیمنٹ میں قرارداد منظور کی گئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ کینیڈا آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کرے گا، کینیڈا کی وزیر خارجہ میلانیا جولی کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ حکومت اسرائیل کو تمام ہتھیاروں کی فراہمی روک دے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں