خاتون ڈاکٹر نے پل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی لیکن جب باپ کو بیٹی کا آخری خط ملا تو اس میں کیا لکھا تھا؟

بھارت میں 43 سالہ خاتون ڈاکٹر کنجل کانتی لال شاہ نے اچانک ٹیکسی ڈرائیور کو ایک پُل پر رکنے کا کہا اور گاڑی سے اتر کر پُل سے سمندر میں چھلانگ لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق خودکشی کرنے والی ڈاکٹر کنجل کانتی 8 سال سے ڈپریشن کے مرض میں مبتلا تھیں۔ اُن کا علاج بھی جاری تھا لیکن ان کی تکالیف میں کمی نہ آسکی۔آج صبح وہ گھر سے ٹیکسی پر نکلیں اور سمندر پر بنے اٹل سیتو پُل سے کود کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ ٹیکسی ڈرائیور نے پولیس کی اطلاع دی۔ خاتون ڈاکٹر کو ہسپتال لے جایا گیا جہاں ان کی موت کی تصدیق کردی گئی

اپنا تبصرہ بھیجیں