موٹروے پولیس کے اہلکار کوگاڑی تلے روندھ کر فرارہونیوالی خاتون گرفتار

 موٹر وے پولیس کے اہلکار کو گاڑی تلے روندھ کرفرار ہونیوالی خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔  راولپنڈی پولیس کے مطابق ملزمہ کی شناخت فرح کے نام سے ہوئی ہے،جس کےخلاف اقدام قتل، کار سرکار میں مداخلت ،غفلت و لاپرواہی سے گاڑی چلا کر شہری کو زخمی کرنے کے جرائم کے تحت مقدمہ درج کیا گیا مزید پڑھیں

کراچی میں زلزلہ آگیا

شہر قائد کے ضلع ملیر کے علاقے گڈاپ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیےگئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق شدت 3.2 ریکارڈ کی گئی،  جبکہ اس کی گہرائی 12 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔ زلزلہ پیما مرکز کا مزید بتانا ہے کہ زلزلہ کا مرکز کراچی کے علاقے ملیر میں تھا۔

وزیراعظم کا کراچی کے لئے 150 بسیں دینے کا اعلان

وزیراعظم شہباز شریف نے کراچی کے ٹرانسپورٹ سسٹم میں شمولیت کے لئے 150 بسیں دینے کا اعلان کردیا۔ اس بات کا اعلان وزیراعظم شہباز شریف نے آج کراچی کے دورے میں کیا۔ انہوں نے کراچی میں سندھ حکومت کے ٹرانسپورٹ سسٹم کا بھی معائنہ کیا اور اس کی تعریف کی۔وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل میمن نے وزیراعظم مزید پڑھیں

سندھ میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ بورڈ امتحانات مئی میں ہونگے

سندھ میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ بورڈ امتحانات مئی میں ہونگےامتحانی مراکز کے اطراف دفعہ 144 کے نفاذ اور امتحانی مراکز میں موبائل فون لانے پر ضبط کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ اور وزیر یونیورسٹیز اینڈ بورڈز محمد علی ملکانی کی زیر صدرات بورڈ امتحانات کے حوالے سے اجلاس مزید پڑھیں

آن لائن جنسی ہراسانی میں ملوث مجرم  کو3سال قید بامشقت کی سزا

آن لائن جنسی ہراسانی اور بلیک میلنگ میں ملوث مجرم کو 3 سال قید بامشقت کی سزاسنادی گئی۔ تفصیلات کے مطابق زین علی کو آن لائن جنسی ہراسانی اور بلیک میلنگ کا جرم ثابت ہونے پر سزا سنائی گئی،مجرم کے خلاف 2022 میں سائبر کرائم سرکل راولپنڈی میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ مقدمے کی مزید پڑھیں

کراچی میں برگر کھانے پر سیشن جج کے بیٹے کو دوست نے قتل کردیا

ڈیفنس میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے بیٹے کے قتل کی تحقیقات ریٹائرڈ پولیس افسر کے بیٹے کو قصوروار قرار دیا گیا ہے اور رپورٹ اعلیٰ حکام کو بھیج دی گئی ہے ڈیفنس میں ڈھائی ماہ قبل فائرنگ کرکے قتل کیے جانے والے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے جواں سال بیٹے کے قتل کی تحقیقات مزید پڑھیں

20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 800روپے کی ریکارڈ کمی

ملک کی 77 سالہ تاریخ میں پہلی بار عوام کو 20 کلو آٹا تھیلا 800 روپے سستا ملنا شروع ہو گیا ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی گندم خریداری پالیسی کے نتیجے میں صوبے بھر میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 800روپے کم ہو گئی ہے۔گزشتہ ماہ مارچ کے اوائل میں 20کلو آٹا مزید پڑھیں

راولپنڈی میں راہ چلتی خاتون سے پرس چھین لیا گیا

)ڈکیتوں اور چوروں نے گلی محلوں میں چلنے والی خواتین کا بھی جینا محال کر دیا تفصیلات کے مطابق تھانہ سول لائن کی حدود تلسہ روڈ پر دن دیہاڑے سنیچنگ کی واردات  ہوئی،موٹرسائیکل سوار چورراہگیر خاتون سے پرس چھین کر بھاگ گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو جلد گرفتار کرلیں گے۔

پولیس چوکی پر ڈاکووﺅں کا حملہ، 2 اہلکار اغواء، 1 شہید، 1 ڈاکو ہلاک

گھوٹکی میں ڈاکووﺅں نے پولیس چوکی پر حملہ کر دیا، فائرنگ کے تبادلے کے بعد 1 ڈاکو مارا گیا جبکہ 1 پولیس اہلکارشہید ہو گیا۔ڈاکو 2 پولیس اہلکاروں کو اسلحے سمیت اغواء کر کے لے گئے۔روزنامہ جنگ نے پولیس کے حوالے سے بتایا کہ ڈاکووﺅں نے گھوٹکی کے علاقے آندل سندرانی کی پولیس چوکی نمبر مزید پڑھیں

بیروزگار نوجوانوں کیلئے اچھی خبر ، حکومت نےوفاقی محکموں اور وزارتوں کی خالی اسامیوں پر بھرتی کا فیصلہ کر لیا

سرکاری ملازمت کے خواہشمند بیروزگار نوجوانوں کیلئے اچھی خبر ہے کہ وفاقی حکومت نےوفاقی محکموں اور وزارتوں کی خالی اسامیوں پر بھرتی کا فیصلہ کیا ہے۔ ان بھرتیوں کیلئے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے این او سی جاری کردیے ہیں۔سندھ میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر پاکستان رینجرز ( سندھ رجمنٹ ) میں گریڈ مزید پڑھیں