سندھ میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ بورڈ امتحانات مئی میں ہونگے

سندھ میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ بورڈ امتحانات مئی میں ہونگےامتحانی مراکز کے اطراف دفعہ 144 کے نفاذ اور امتحانی مراکز میں موبائل فون لانے پر ضبط کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ اور وزیر یونیورسٹیز اینڈ بورڈز محمد علی ملکانی کی زیر صدرات بورڈ امتحانات کے حوالے سے اجلاس ہوا،اجلاس میں آئندہ ماہ سے سندھ میں شروع ہونے والے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ بورڈ امتحانات کے انتظامات کے حوالے سے جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر سیکرٹری یونیورسٹیز اینڈ بورڈز نور احمد سموں، سیکرٹری سکول ایجوکیشن زاہد علی عباسی، سیکرٹری کالج ایجوکیشن صدف انیس شیخ، بورڈز کے چیئرمین، سیکرٹریز اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں بورڈ سربراہان کی طرف سے آئندہ ماہ سے شروع ہونے والے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کے سلسلے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں