پولیس چوکی پر ڈاکووﺅں کا حملہ، 2 اہلکار اغواء، 1 شہید، 1 ڈاکو ہلاک

گھوٹکی میں ڈاکووﺅں نے پولیس چوکی پر حملہ کر دیا، فائرنگ کے تبادلے کے بعد 1 ڈاکو مارا گیا جبکہ 1 پولیس اہلکارشہید ہو گیا۔ڈاکو 2 پولیس اہلکاروں کو اسلحے سمیت اغواء کر کے لے گئے۔
روزنامہ جنگ نے پولیس کے حوالے سے بتایا کہ ڈاکووﺅں نے گھوٹکی کے علاقے آندل سندرانی کی پولیس چوکی نمبر 5 کونشانہ بنایا۔چوکی پر حملے کے بعد پولیس نے بھرپور جوابی کارروائی کی، اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 1 ڈاکو مارا گیا جبکہ 1 پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔ڈاکو 2 پولیس اہلکاروں کو اسلحے سمیت اغواء کر کے ساتھ لے گئے۔واقعے کے بعد مزید نفری طلب کر لی گئی ہے،مغوی پولیس اہلکاروں کی بازیابی کے لئے کوششیں جاری ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں