موٹروے پولیس کے اہلکار کوگاڑی تلے روندھ کر فرارہونیوالی خاتون گرفتار

 موٹر وے پولیس کے اہلکار کو گاڑی تلے روندھ کرفرار ہونیوالی خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔ 

راولپنڈی پولیس کے مطابق ملزمہ کی شناخت فرح کے نام سے ہوئی ہے،جس کےخلاف اقدام قتل، کار سرکار میں مداخلت ،غفلت و لاپرواہی سے گاڑی چلا کر شہری کو زخمی کرنے کے جرائم کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا، ملزمہ گرفتاری سے بچنے کے لیے مفرور ہو گئی تھی،جس کے ورانٹ گرفتاری کا تحرک کیا گیا،ملزمہ سے وقوعہ میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی برآمد کر لی گئی۔ آر پی او راولپنڈی بابرسرفراز الپا نے ایس ایس پی آپریشنز کی سربراہی میں ملزمہ کی گرفتاری کے لیے سپیشل ٹیمیں تشکیل دیں تھیں،نصیرآباد پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کواستعمال کرتے ہوئے ملزمہ کو ٹریس کرکے گرفتار کیا۔ 

اپنا تبصرہ بھیجیں