آن لائن جنسی ہراسانی میں ملوث مجرم  کو3سال قید بامشقت کی سزا

آن لائن جنسی ہراسانی اور بلیک میلنگ میں ملوث مجرم کو 3 سال قید بامشقت کی سزاسنادی گئی۔

تفصیلات کے مطابق زین علی کو آن لائن جنسی ہراسانی اور بلیک میلنگ کا جرم ثابت ہونے پر سزا سنائی گئی،مجرم کے خلاف 2022 میں سائبر کرائم سرکل راولپنڈی میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

مقدمے کی سماعت مکمل ہونے پر ایڈیشنل سیشن جج راولپنڈی وسیم انجم نے ملزم کو مجموعی طور 3 سال قید بامشقت اور 25 لاکھ جرمانہ کی سزا سنائی،جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں مزید 9 ماہ کی سزا ہو گی ،معزز عدالت نے سپرنٹنڈنٹ سنٹرل جیل اڈیالہ راولپنڈی کو فیصلے پرعملدرآمد کے احکامات جاری کیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں